تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جرمنی: نائن الیون حملوں میں ملوث مجرم کی قبل ازوقت رہائی

برلن: نائن الیون حملوں میں دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کے جرم میں سزا پانے والے منیر المتصدق اپنی پندرہ سالہ سزا کاٹنے کے بعد جلد ہی رہا ہونے والا ہے، رہائی کے بعد اسے جرمنی سے واپس مراکش روانہ کردیا جائے گا۔

44 سالہ منیر المتصدق کو جرمن حکام نے گیارہ ستمبر 2011 میں امریکا میں ہونے والے حملوں کے فوری بعد گرفتار کرلیا تھا۔ کئی برسوں کی قانونی کارروائی کے بعد اسے مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے پندرہ برس کی قید سنائی گئی تھی۔

اس پر الزام تھا کہ ناصرف القاعدہ کا رکن تھا بلکہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں اس نے لوگوں کو قتل کرنے میں اس دہشت گرد تنظیم کو معاونت فراہم کی تھی، حکام کا کہنا ہے کہ شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کی ایک جیل میں قید اس مجرم کو رواں برس اکتوبر کے وسط میں رہا کردیا جائے گا۔

مراکش واپس پہنچنے پر منیر کے ساتھ کیا ہوگا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہوسکا کہ آیا اسے اپنے آبائی وطن پہنچنے پر گرفتار کرلیا جائے گا یا وہ آزادی سے اپنی زندگی بسر کرنے کے قابل ہوسکے گا۔

جرمن میڈیا کے مطابق منیر کو اپنی سزا کاٹنے کے بعد دراصل نومبر میں رہائشی ملنی تھی تاہم اسے فوری طور پر مراکش روانہ کرنے کی غرض سے ایک ماہ قبل ہی آزاد کردیا جائے گا اور اس دوران اس کی آبائی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

منیر المتصدق کی واپسی کا دفاع کرتے ہوئے وفاقی دفتر استغاثہ کے ترجمان فراؤ کے کوہلر نے کہا ہے کہ اس اقدام سے ہمیں اختیار حاصل ہوجائے گا کہ اگر وہ جیسے ہی دوبارہ جرمنی کی سرزمین پر قدم رکھے تو ہم اسے گرفتار کرلیں گے۔

Comments

- Advertisement -