تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت، اسٹیل مل میں دھماکا، 9 افراد ہلاک، 14 زخمی

نئی دہلی: بھارت میں اسٹیل مل میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بیہلائی میں اسٹیل مل میں زور دار دھماکا ہوا جس کے سبب خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، دھماکے کی زد میں آکر 9 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

ریسیکیو اداروں نے فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، فیکٹری میں 24 ملازمین موجود تھے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھلسنے کے سبب تمام زخمیوں کی حالت نازک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں، پہلی ترجیح زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی ہے، ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ دھماکا پائپ لائن پھٹنے کے سبب ہوا ہے۔

فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ 24 ملازمین موجود تھے تقریباً سارے ملازمین ہی دھماکے کی زد میں آئے ہیں، فیکٹری انتظامیہ بھی دھماکے کی وجہ تلاش کررہی ہے۔

بھارتی وزیر وشنو دیسائی نے دھماکے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -