تازہ ترین

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

9مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے 53جے آئی ٹیز کی قانونی معاونت کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل

لاہور : پنجاب بھر میں نو مئی کے واقعات پر درج مقدمات کی تفتیش کے لیے قاٸم 53 جے آٸی ٹیز کی معاونت کے لیے پراسیکیوشن ٹیمیں تشکیل دے دی گٸیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت پنجاب میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے 53جے آئی ٹیز کی قانونی معاونت کیلئے پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دے دی۔

انسداد دہشت گردی پنجاب پراسیکیوشن کے سربراہ خرم خان نے 35 رکنی ٹیم تشکیل دی ، زبیر احمد، غفور احمد، عامر حسین، شاہد عوف شاہ سمیت 35 پراسیکیوٹرز ٹیم میں شامل ہیں۔

انسداددہشت گردی پنجاب پراسیکیوشن کے سربراہ کے دستخط سے 35 رکنی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پراسیکیوشن ٹیم 9مئی کےمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جے آئی ٹی کی رہنمائی کرے گی جبکہ شہادتوں، شناخت کے عمل اور ثبوتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے جےآئی ٹی کو رہنمائی فراہم کرے گی۔

پراسیکیوشن ٹیم شھادتوں اور شناخت پریڈ کے عمل میں رہنماٸی کرے گی اور ٹبوتوں کو اکٹھا کرنے میں بھی معاونت کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن ٹیم ان مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے کیسز کی پیروی کرے گی۔

Comments

- Advertisement -