جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

9 مئی واقعے میں نامزد پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 18 ملزمان بری

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد دہشتگردی پشاور کی خصوصی عدالت نے 9 مئی واقعے میں نامزد پی ٹی آئی کارکنوں سمیت تمام 18 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی واقعے میں نامزد پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 18 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جج محمد اقبال نے سماعت کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزمان پر 9 مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا۔ ملزمان نے طورخم شاہراہ بند کرکے املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

- Advertisement -

پراسیکیوشن کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا تھا اور تھانہ لنڈی کوتل میں 18 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں