لاہور: پراسیکیوشن نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 10 مقدمات کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔
پراسیکیوشن نے چالان اعتراضات دور کر کے دوبارہ جمع کرواٸے۔ عسکری ٹاور حملہ کیس اور تھانہ شادمان نزر آتش کیس سمیت تین مقدمات کی جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ 7 مقدمات کا چالان ٹرائل کیلیے عدالتوں کو مارک کر دیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمات سماعت کیلیے مقرر کر دیے۔ چار مقدمات کورٹ نمبر 3 کے جج محمد ارشد جاوید کی عدالت میں بھجوائے گئے ہیں۔
- Advertisement -
مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے، گلبرگ میں کنٹینر جلانے اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر تین میں ہوں گی۔
تین مقدمات ایڈمن جج عبہر گل خان کی عدالت میں سماعت کیلیے مقرر کیے گٸے ہیں۔ تینوں مقدمات تھانہ سرور روڈ میں درج ہیں۔