The news is by your side.

Advertisement

پاکستان کی 9 جامعات عالمی رینکنگ میں شامل

کراچی : وزیراعظم عمران خان کے اعلیٰ تعلیم سے متعلق ویژن کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، پاکستان کی 9جامعات کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ تعلیم سے متعلق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی ایک اور کامیابی سامنے آئی اور گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اعلیٰ تعلیم کیلئے فنڈز کی فراہمی کے اثرات آنا شروع ہوگئے۔

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی کی جانب سے سال 2020 کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی گئی ، جاری کردہ رینکنگ کے مطابق عالمی رینکنگ میں پاکستان کی 9 جامعات کو بھی شامل کرلیا گیا۔

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی نے پاکستان کی 9سرکاری و نجی جامعات کی اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے 250 جامعات میں پاکستان کی 9جامعات کو بھی شامل کیا ہے۔

کیو ایس کی جانب سے ریکنگ کی ترتیب کے وقت 6 باتیں مدنظر رکھی جاتی ہیں جن میں نصاب، اساتذہ کی کارکردگی، طالب علموں کو دی جانے والی سہولیات، تعلیمی شعبہ جات اور وہ عالمی شعبے جن میں غیر ملکی طالب علموں کی بڑی تعداد دلچسپی لیتی ہے۔

مزید پڑھیں : دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست جاری، پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں شامل

جامعہ کراچی ایشیا رینکنگ 2020 میں 12 درج بندی بہتر پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئی اور 251 ویں نمبر سے 239 وے نمبر پر آ گئی، جامعہ پنجاب 193 ویں نمبر جبکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور 171 ویں نمبر پر ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی 111ویں نمبر کے علاوہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس، کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ،آغا خان یونیورسٹی،نسٹ اسلام آباد،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز 9جامعات میں شامل ہیں۔

اقراء یونیورسٹی سندھ کی واحد نجی یونیورسٹی ہے، جو کیو ایس ورلڈ یونیوسٹی رینکنگ میں فکیلٹی اور طلباء کے تناسب کے اعتبار سے خطے میں بہترین یونیورسٹی قرار دی گئی ہے۔

دوسری جانب میسا چوسٹس یونیورسٹی نے فہرست میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، دوسرے نمبر پر اسٹین فورڈ یونیورسٹی ، تیسرے پر ہاورڈ یونیورسٹی جبکہ آکسفورڈ یوینورسٹی چوتھے نمبر پر ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال کیو ایس کی جانب سے سال 2019 کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کی گئی تھی ، جس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی( Nust ) اسلام آباد اور لاہور کی یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (Lums) شامل ہے۔

خیال رہے کراچی یونیورسٹی کو آج برصغیر اور تیسری دنیا میں تعلیم اور تحقیق کے ایک اہم مرکز کی حیثیت حاصل ہےجس کے اساتذہ کی بڑی تعداد عالمی شناخت کی مالک ہے یہ اعلیٰ سطح کی تحقیقی مرکز ہونے کے علاوہ ملک کی بڑی یونیورسٹی ہے، جہاں 800 ماہرین تعلیم 26 ہزار سے زائد طلبہ کو تعلیم دے رہے ہیں.

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں