ٹیکساس : امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹریکٹر ٹریلر سے نو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ 30زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کھڑے ٹرک سے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں، حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کا یہ خوفناک واقعہ سان انٹونیو میں پیش آیا، جہاں نجی اسٹور کے قریب ایک ٹریکٹر ٹریل سے نو افراد کی لاشیں ملی۔
پولیس حکام کےمطابق کار پارکنگ میں کھڑے ٹرک میں 38افراد سوار تھے، اس واقعے میں تیس افراد زخمی حالت میں ملے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جن میں بیس کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام نے خدشہ ظاہرکیا ہے زیادہ تر اموات حبس اور گرمی کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہیں لیکن اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کےبعد ہی سامنے آئینگے۔
پولیس نے پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔