تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تند و تیز لہروں سے لڑنے والی 9 سالہ پاکستانی بچی

انٹرنیٹ پر ایک 9 سالہ بچی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جو کم عمری میں بہت ہی مہارت سے اونچی لہروں کے ساتھ مزے سے کھیل رہی ہے۔

سینٹرل فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین دانیال گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل 9 سالہ باصلاحیت بچی کی تین تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سرفنگ کرتی نظر آرہی ہے۔

انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں تصاویر میں سے ایک میں بچی بلوچ ثقافت کے کپڑے زیب تن کیے کھڑی  ہے جس کے پیچھے سمندر نظر آرہا ہے جبکہ دو میں وہ سرفنگ اور  اسکیٹ بورڈنگ کرتی نظر آرہی ہے۔

دانیال گیلانی کی جانب سے  تصاویر شیئر ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے بچی کی حوصلہ افزائی کی اور اُس کے عزم کو سراہا جبکہ دیگر صارفین نے اپنی آئی ڈی سے یہ تصاویر شیئر کیں۔

سینٹرل فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’9 سالہ بلوچ بچی سمندری لہروں میں سرفنگ اور اسکیٹ بورڈنگ کررہی ہے‘۔ انہوں نے ان تصاویر کا سہرا اسٹیفن مینئول کو دیا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی باصلاحیت بچی کا نام یا مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

Comments

- Advertisement -