اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

دبئی سے چھٹیاں گزارنے کیلیے آنے والی 9 سالہ بچی واٹر پارک میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دبئی سے چھٹیاں گزارنے کیلیے آنے والی 9 سالہ بچی واٹرپارک کے ڈرین ہول میں پھنس کر جاں بحق ہوگئی ،رامین فاطمہ والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں واقع ایک نجی واٹر پارک میں افسوسناک حادثے میں 9 سالہ راحمین فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ راحمین فاطمہ نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگائی، جہاں وہ پول کے ڈرین پائپ میں پھنس گئی، بچی کو ریسکیو ٹیم کی آمد سے قبل ہی ڈرین پائپ سے نکال لیا گیا تھا، تاہم اسے تشویشناک حالت میں گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ مین ڈرین ہول پر حفاظتی جالی نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

واقعے کے بعد تھانہ باٹا پور میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں واٹر پارک کے منیجر، سیکیورٹی انچارج اور سی سی ٹی وی انچارج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق راحمین فاطمہ تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی سے پاکستان آئی تھی، وہ اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی، جبکہ اس کے والد واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد دبئی سے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں