تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

9 سالہ طالبہ نے طبی عملے کیلئے سیکڑوں حفاظتی لباس تیار کرلیے

کوالالمپور : ملائیشین طالبہ نے کمسنی کے باوجود کرونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کےلیے حفاظتی لباس تیار کرکے انسانیت و ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

چین سے پیدا ہونے والی کرونا وائرس کی نئی اور مہلک ترین وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور صرف طبی عملہ ہے جو اس وائرس سے فرنٹ پر لڑرہا ہے لیکن فرنٹ لائن پر لڑنے والے اس عملے کو بھی حفاظتی لباس کی اشد ضرورت ہے اور کرونا مریضوں کی قربت سے قبل حفاظتی لباس پہننا بہت ضروری ہے۔

ملائیشیا کے اسپتال میں رضاکارانہ طور پر حفاظتی لباس سینے والے عملے کی ضرورت پیش آئی تو 9 سالہ طالبہ نور عافیہ نے بلا جھجھک مدد کرنے کا فیصلہ کیا، نور عافیہ سلائی کرنا جانتی تھی اسی لیے اس نے خود کو اسپتال میں حفاظتی لباس سینے والے لوگوں میں رضاکارانہ طور پر پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نور عافیہ ایک روز میں چار حفاظتی لباس خود سلائی کرکے تیار کرتی ہے اور مارچ کے مہینے سے اب تک 9 سالہ کمسن طالبہ دو اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے لیے 130 حفاظتی سوٹ تیار کرچکی ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ مطابق نور عافیہ سلائی کرنے کا ہنر جانتی ہے اور آن لائن اسکول کلاسز میں شرکت کے بعد میڈیکل ٹیموں کےلیے حفاظتی لباس تیار کرتی ہے۔

Comments

- Advertisement -