تازہ ترین

معذور بھائی اور گھر والوں کی مدد کرنے والی 9 سالہ بلند حوصلہ بچی، ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی علاقے میں 9 سالہ بچی نے بھائی کی خاطر قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، زوہو ڈنگشوانگ روزانہ اپنے معذور بھائی کو پیٹھ پر بیٹھا کر اسکول لے جاتی اور ہر موقع پر اُس کی مدد کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں یہ بات مشہور ہے کہ بھائی بہنوں کے کام آتے ہیں اور وہ اپنی ہمشیرہ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے مگر چین کے جنوب مغربی علاقے میں ایک ایسی بچی ہے جس نے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

باہمت زوہو غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اور اُس کا اکلوتا بھائی معذور بھی ہے، غربت کی چکی میں پسنے والے اس خاندان کے سربراہان یعنی والدین نے لڑکے ڈنگ فو کی معذوری کو دیکھتے ہوئے اُسے اسکول نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

نو سالہ ڈشوانگ جو فارغ اوقات میں والدہ کے ساتھ خانہ داری کے امور سرانجام دیتی ہے وہ اپنے والدین کے آگے ڈٹ گئی اور اُس نے کھل کر فیصلے کی مخالفت کی، یہ اُس وقت کی بات ہے جب زوہو کے بھائی کی عمر صرف 4 برس تھی۔

زوہو نے والدین کو یقین دہانی کروائی کہ تعلیم کے حصول کے دوران جو بھی پریشانیاں یا مسائل درپیش آئیں گے وہ اُسے حل کرے گی، چاہیے اسکول لے جانے یا وہاں کام کرنے کا ہی معاملہ کیوں نہ ہو۔

والدین بیٹی کی ضد پر رضا مند ہوئے جس کے بعد زوہو نے اپنی روزمرہ زندگی میں یہ بات شامل کرلی کہ وہ کسی بھی موسم میں تمام تر سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بھائی کو پیٹ پر لاد کر اسکول لے جاتی ہے اور چھٹی کے بعد اُسے ایسے ہی گھر لاتی ہے۔

باہمت بچی کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے بھائی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتی اور ہمیشہ اس کی بڑی بہن بن کر مسائل کا مقابلہ کروں گی تاکہ اُسے اپنی معذوری کا احساس نہ ہو اور وہ دوسروں کو محتاج بھی نہ بنے‘۔

دونوں بہن بھائی ایک ہی اسکول ہم جماعت ہیں، وہ روزانہ 500 میٹر پیدل راستہ طے کر کے اسکول پہنچتے ہیں اور اپنے بہترین مستقبل کو مزید روشن بنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں، زوہو گھر واپس آکر ہوم ورک کروانے میں بھی بھائی کی مدد کرتی ہے۔

والدین کے مطابق اُن کی بچی روزانہ صبح گھر کے کام، گھوڑوں کے اصطبل کو صاف کرنا، کھانا پکانے اور گھر کی کفالت کرنے کے امور بھی سرانجام دیتی ہے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق زوہو اور اُس کے بھائی کا شمار اسکول کے بہترین طلباء میں ہوتا ہے ساتھ ہی دونوں بہت سنجیدگی اور دلچسپی کے ساتھ تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منواتے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -