ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

90 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 90 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، 64 ہزار سرکاری جب کہ 26 ہزار عازمین نجی حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی رہنمائی کے لیے وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے خدام اور طبی مشن بھرپور طریقے سے اپنا فریضہ انجام دینے میں مصروف ہیں۔

اب تک 90 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جن میں سے سرکاری عازمین کی تعداد چونسٹھ ہزار جب کہ نجی حج اسکیم کے عازمین کی تعداد چھبیس ہزار ہے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”اب تک 6 سرکاری اور 2 نجی حج اسکیم کےعازمین کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

وزارتِ مذہبی امور سے 154 افسران اور عملہ سعودیہ میں فرائض انجام دے رہا ہے، حج میڈیکل مشن کے تحت 389 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کام کر رہا ہے۔

عازمین کی خدمت کے لیے 350 پاکستانی معاونین جب کہ ساڑھے 700 لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں، اب تک 182 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہایش گاہوں تک پہنچایا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق حرم گائڈز کی جانب سے 20 ہزار سے زاید عازمین کو رہنمائی فراہم کی گئی، 3600 سے زاید بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے، جب کہ کال سینٹر پر رہنمائی کے لیے 194 اور شکایات کے لیے 150 کالز موصول ہوئیں۔

حج میڈیکل مشن نے 11 ہزار سے زاید مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں، 64 مریضوں کو سعودی عرب کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جب کہ اب تک 6 سرکاری اور 2 نجی حج اسکیم کےعازمین کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں