تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے اب تک 90 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا، ذرائع ایف بی آر

اسلام آباد :  ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے اثاثے ظاہر کرنےکی اسکیم سے ہزاروں افراد نے فائدہ اٹھایا ، مدت میں توسیع سے تعداد ایک لاکھ افراد تک ہو جانے کا امکان ہے ، حکومت نے اسکیم کی مدت 3 جولائی تک بڑھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات تک اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد نوے ہزار تھی، اثاثے ظاہر ہونے سے حکومتی خزانے کو بیالیس ارب روپے ٹیکس کی مدمیں حاصل ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اسکیم کی مدت حکومت نے 3 جولائی تک بڑھائی ہے ، اسکیم سےفائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ افراد تک ہو جانے کا امکان ہے ، اسیکم سے ملنے والے ٹیکس کا حجم 70 ارب روپے تک ہوجائےگا۔

گزشتہ مالی سال حکومت کی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سےکم رہیں ، ٹیکس وصولیوں کا ہدف4150ارب روپے رکھا تھا جبکہ ٹیکس وصولیوں کا حجم 3820ارب روپے رہا، جو ہدف سے 330 ارب روپے کم تھا۔

اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں زیادہ تر افراد پہلے ٹیکس نیٹ میں نہیں تھے، گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد پہلی بار 20 لاکھ سے زائد ہوگی۔

مزید پڑھیں : اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی تاریخ میں 3 جولائی تک توسیع

دوسری جانب ماہرمعیشت سلمان شاہ کا کہنا ہے ایمنسٹی اسکیم سےمزید لوگ فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں ۔ تین دن توسیع ویک اینڈکی وجہ سے کی گئی، تین جولائی کو آئی ایم ایف کی بورڈمیٹنگ ہوگی۔اس وقت تک آئی ایم ایف کو بھی اسکیم سے پاکستان کے نتائج معلوم ہو جائیں گے۔

خیال رہے اسکیم سے استفادے کیلئے درخواستیں دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے دبئی سے اثاثے ظاہر کرنے والے سب سے آگے ہیں، خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا پاکستانیوں نے10کھرب کےاثاثےظاہرکیے۔

یاد رہے حکومت نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی تاریخ میں 3 جولائی تک توسیع کر دی تھی ، مشیر خزانہ شیخ عبد الحفیظ نے کہا تھا کہ ہم ایسیٹ ڈکلیریشن اسکیم کے آخری مراحل میں ہیں، شہریوں سے اپیل ہے اسکیم سے فائدہ ضرور اٹھائیں۔

Comments

- Advertisement -