تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

صحرا سے 90 ہزار سال قدیم انسانی انگلی دریافت

لندن: سعودی عرب اور افریقی علاقے سے ملحقہ صحرا سے 90 ہزار سال پرانی قدیم انسانی انگلی کی ہڈی دریافت ہوئی جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بنی نوع انسان کی سب سے پرانی انگلی کی ہڈی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کی ٹیم نے پروفیسر مائیکل پیٹراگیلا کی سربراہی میں سعودی عرب اور افریقی علاقے میں واقع ریگستان سے تاریخ کی سب سے قدیم انسانی ہڈی دریافت کی جس کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ درمیانی انگلی کی ہڈی ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ اس دریافت کو انسانی تاریخ کے لیے ایک حقیقی خواب بھی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے قبل ماہرین کا ماننا تھا کہ انسانی ہجرت کا سلسلہ 30 ہزار قبل شروع ہوا۔

مزید پڑھیں: بوتل میں بند 132 سالہ قدیم پیغام بالآ خر اپنی منزل کو پہنچ گیا

پروفیسر مائیکل کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں جب ہماری ٹیمیں کام کرتی ہیں تو کھدائی کے دوران جانوروں کی قدیم ہڈیاں یا ڈھانچے برآمد ہوتے ہیں تاہم ٹیم کی اُس وقت خوشی کی انتہاء نہیں رہی جب یہ ہڈی دریافت ہوئی کیونکہ اس سے انسانی نقل مکانی کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہو گروکٹ کا کہنا تھا کہ ہم شروع سے یہ سمجھتے ہیں کہ انسانی تاریخ کے حوالے سے بہت ساری چیزیں ابھی تک سامنے نہیں آئیں جن پر ہماری ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آثار قدیمہ میں پراسرار پرچھائی

ماہرین ابھی تک اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ یہ کس عمر کے شخص کی ہڈی ہے، اس ضمن میں آثار قدیمہ کی ٹیم انسانی تاریخ پر باقاعدہ مطالعہ کرے گی جس کے بعد کسی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے۔

سعودی صحرا سے برآمد ہونے والی ہڈی کی لمبائی32.25 ملی میٹر ہے، آثار قدیمہ کے ماہرین نے اسے قبضے میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا، پروفیسر مائیکل کا کہنا ہے کہ یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ یہ ہڈی 60 ہزار سال قدیم ہے کیونکہ اس کے ثبوت بھی سامنے آچکے۔

اسے بھی پڑھیں: آسٹریلیا: بربرقبائل نےڈائنوسارکےہزاروں برس قدیم آثار تباہ کردیے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ہڈی پر ہونے والے مطالعے کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ طالب علم انسانی نقل مکانی کی تاریخ کے بارے میں اچھی طرح سے آگاہی حاصل کرسکیں۔


بر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -