The news is by your side.

Advertisement

گلی میں بچوں کے شور مچانے پر فائرنگ، 90 سالہ ملزم کو سزائے موت

سیشن عدالت لاہور نے بچوں کے گلی میں شور کرنے پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے 90 سالہ ‏مجرم کو سزائے موت کی سزا سنا دی۔ ‏

ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نوے ‏سالہ ملزم گاما عرف گامن مسیح کو سزاٸے موت اور سات لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔

مجرم کی فائرنگ سے نوریز مسیح نامی بچہ قتل جبکہ بچے کی ماں اور بہن زخمی ہوئے تھے۔

عدالت نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت دس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا ‏سنائی۔ مجرم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہے ایف آئی اے آر کے مطابق ‏بچے ٹیوشن پڑھ کر واپس آ رہے تھے بچوں نے گلی میں شور کیا ۔

ملزم غصے میں آ کر لڑاٸی جھگڑا کیا اور پمپ ایکشن سے فاٸر کیے عدالت نے گواہوں کے بیانات ‏قلمبند کرتے ہوئے مجرم کو سزا سنائی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں