تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

زوم میٹنگ کے دوران 900 ملازمین فارغ! حیران کن واقعہ

واشنگٹن : امریکی کمپنی کے چیف ایکزیگٹو نے اچانک سیکڑوں ملازمین کو زوم میٹنگ کے دوران نوکری سے فارغ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکڑوں ملازمین کو یوں اچانک نکالنے کا واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں ایک ویب کمپنی نے اپنے نو سو ملازمین کو اچانک نوکری سے نکال دیا۔

بیٹر ڈاٹ کام نامی کمپنی کے سی ای او وشال گرج نے ایک زوم میٹنگ بلائی جس میں 900 افراد شامل تھے، وشال نے کہا کہ ‘اگرآپ اس میٹنگ میں شامل ہیں اور مجھے سن رہے ہیں تو آپ کا تعلق اس بدقسمت گروہ سے ہے جنہیں نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے’۔

وشال گرج کا کہنا تھا کہ نوکری سے نکالنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن نوکری سے فارغ کیے گئے لوگوں میں کارکردگی، کام کا معیار اور پیداوار کے مسائل بھی بہت زیادہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق سی ای او کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے سے قبل بارہا ملازمین کو ای میل کے ذریعے کام میں بہتری لانے کی تنبینہ کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -