جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو ’’نشان پاکستان‘‘ سے نواز دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 نومبر 2025) اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔

تقریب میں میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’’نشان پاکستان‘‘ سے نوازا۔

شاہ عبداللہ دوم کو دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، عالمی وعلاقائی امن کیلیے خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

اس موقع پر شاہ عبداللہ دوم نے بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کو اردن کا اعلیٰ ترین اعزاز دیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، ایئر چیف، نیول چیف سمیت اعلیٰ عسکری وسول حکام، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں