تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

نائن الیون حملوں کیلئے کچھ فنڈنگ بھارت سے ہوئی، سابق پولیس آفسر کا انکشاف

نئی دہلی : نئی دلی کے سابق پولیس کمشنراورسی بی آئی آفیسرنیرج کمار نے انکشاف کیا ہے کہ نائن الیون حملوں کی کچھ فنڈنگ بھارت سے بھی ہوئی.

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے سابق پولیس آفسر نیرج کمار کا کہنا ہے کہ نائن الیون حملوں کی مالی معاونت کے لئے پیسہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے جمع کیا گیا، ایک تاجرکو اغوا کرکے ایک لاکھ ڈالرز حاصل کئے گئے جو نائن الیون حملوں کی فنڈنگ کے لئے استعمال ہوئے، رقم نائن الیون حملوں کے ماسٹرمائنڈمحمد عطا کوعمرشیخ کے ذریعے پہنچائی گئی۔

انڈیا نے 1999 میں ایک طیارہ ہائی جیکنگ کے عوض عمر شیخ کو رہا کیا تھا.

انھوں نے کہا کہ عمر شیخ کو یہ رقم آفتاب انصاری نے مہیا کی تھی جو کہ کولکتہ میں امریکن سنٹر پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے، آفتاب انصاری کو امریکن سنٹر پر حملوں کے الزام میں مغربی بنگال کی ایک جیل میں قید ہے اور پھانسی کا منتظر ہے.

نیرج کمار کا کہنا ہے کہ یہ تمام معلومات انہیں حرکة المجاہدین کے شدت پسند آصف رضاخان نے دی، انہوں نے بتایا کہ آصف رضا خان نے انکشاف کیا تھا کہ آفتاب انصاری نے ایک لاکھ ڈالر کی یہ رقم عمر شیخ کے ہمراہ خادم شوز کے منیجنگ ڈائریکٹر ”پرتھا پریتم رائے برمن“ کو اغواء کرکے حاصل کی تھی۔

نیرج کمار 2 سال قبل نئی دہلی پولیس کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے جبکہ وہ انڈین سی بی آئی میں بھی اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -