تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے، امامِ کعبہ

لاہور :  امامِ کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ اسلام میں  تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہیں۔

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے خطبہ جمعہ میں اسلامی حکومتوں کو اقلیتوں کیساتھ حسن سلوک کی نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے بعض لوگ تشدد کرکے اسلام کا تشخص مسخ کر رہے ہیں، اللہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلائے۔

ملک کی سب سے بڑی مسجد لاہور کی بحریہ ٹاون کی مسجد میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نمازِ جمعہ پڑھائی، اس سے قبل جمعہ کا خطبہ بیان کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی  نے کہا کہ اسلام ایک واضع اور کشادہ دین ہے اس میں کسی قسم کی کوئی زبردستی نہیں۔

نماز جمعہ سے پہلے اپنے خطبے میں امام کعبہ نے ایک بار پھر واضح کیا، اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے۔

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے مسلمان ملکوں کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اقلیتوں کیساتھ حسن سلوک یقینی بنائیں۔ اور سیاست،معیشت سمیت تمام معاملات زندگی میں قرآن وسنت سےرہنمائی لیں۔

امام کعبہ نے کہا کہ دین میں ایک دوسرے سے حسد کی اجازت نہیں دیتا، باطل مٹنے اور حق کی فتح کا قرآن میں ذکر ہے۔

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے فرمایا بعض لوگ تشدد کے ذریعے اسلام تشخص مسخ کر رہے ہیں، اسلام کسی کو زبردستی اسلام میں داخل ہونے کا درس نہیں دیتا، اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے، اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے، اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہئیے۔

امام کعبہ نے کہا کہ سچا اور رحم دل ہونا مومن کی صفات ہیں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں رکھیں، ہر مسلمان کو اپنی اصلاح کرنی چاہئیے، علماء اور اولیاء نے دین اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، اسلامی حکومتیں اقلیتوں کے ساتھ حس سلوک رکھیں۔

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے تاکید کی کہ علمائےکرام انصاف کےنظام کے لئے جدوجہد کریں، امام کعبہ نے کہا کہ اسلام میں مذہبی تعصب اورمنافرت کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام نےدوسرےمذاہب کی عبادت گاہوں کےاحترام کا درس دیا ہے۔

امام کعبہ نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ علم حاصل کرنے والوں پر اللہ کی رحمت ہوتی ہے، اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام کر تفرقے سے بچنا چاہئے۔

امام کعبہ نے خطبے میں خاص طور پر دعا بھی کی کہ اللہ پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلائے۔ 

امام کعبہ نے امامت میں ستر ہزار کے قریب لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی۔۔ نماز کے بعد ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ بحریہ ٹاؤن کے چییئرمین ملک ریاض نے بھی امام کعبہ کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی

لاہور کی گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لوگوں سے بھر گئی، اطراف کی سڑکوں پر صف بندی کی گئی۔

Comments

- Advertisement -