جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

آج میجرعزیزبھٹی شہید کا 93 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نشان حیدر کا اعلی اعزاز پانے والے شہید میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 93 واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں ملک بھرمیں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے نڈرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی نے بارہ ستمبر کو جام شہادت نوش کیا تھا جس پر انہیں سب اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے سپوت شہید راجہ عزیز بھٹی اگست انیس سو اٹھائیس کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، راجہ عزیزبھٹی قیام پاکستان کے بعد اکیس جنوری انیس سو اڑتالیس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شامل ہوئے، انہوں نے بہترین کیڈٹ کے اعزاز کے علاوہ شمشیرِاعزازی اور نارمن گولڈ میڈل حاصل کیا اور ترقی کرتے کرتے انیس سو چھپن میں میجر بن گئے، چھ ستمبر کو جب بھارت حملہ آور ہوا تو ایک سو اڑتالیس گھنٹے تک مقابلہ کیا۔

- Advertisement -

بارہ ستمبر انیس سو پیسنٹھ کو بی آر بی نہرپرمورچے میں سینہ تان کر بیک وقت ٹینک سکواڈرن، پیدل فوج اور توپ خانہ سے گولہ باری کی رہنمائی کرتے ہوئے، دشمن کو زبردست جانی نقصان پہنچاکراور بے پناہ سامانِ حرب تباہ کرکے جام شہادت نوش کیا۔

COAS

نڈراوربہادرجوان میجرراجہ عزیز بھٹی صبح کے ساڑھے نو بجے دشمن کی نقل وحرکت کا دوربین سے مشاہدہ کرنیوالے ہی تھےکہ فولاد کا ایک گولہ انکے سینے کو چیرتا ہوا پار ہوگیا،ایثار کا مجسمہ، فرض شناس عظیم ہیرو نےاپنی جان وطن کی حرمت کے لئے نذردی۔

واضح رہے کہ راجہ عزیز بھٹی شہید آُس عظیم خاندان کے چشم و چراغ تھے کہ جس سے دو اور مشعلیں روشن ہوئیں ایک نشان حید اور نشان جرات پانے والے واحد فوجی محترم میجر شریف جب کہ دوسرے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں۔

یاد رہے میجر شریف شہید اور موجودہ چیف آرمی چیف راحیل شریف سگے بھائی ہیں جب کہ میجر عزیز بھٹی اِن کے ماموں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں