تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سانحہ صفورہ میں ملوث ملزم اظہر عشرت معروف موبائل کمپنی کا ملازم نکلا

کراچی: سانحہ صفورہ میں ملوث تین ملزمان میں سے ایک ملزم اظہر عشرت سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ ایک معروف موبائل کمپنی موبی لنک میں ملازم تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ کراچی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی، وزیرِاعلیٰ سندھ  سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی اور سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے انکشاف بھی کیا کہ سانحہ صفورہ میں ملوث ملزمان سعد عزیز، محمد اظفر عشرت اور حافظ ناصر ملک کے بڑے تعلیمی اداروں کے طلباء ہیں۔

سانحہ صفورہ میں ملوث محمد اظفر عشرت کے بارے میں ایک انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیمینز کمپنی کا ملازم رہ چکا ہے، جس کے بعد محمد اظفر عشرت نے پاکستان کی معروف موبائل کمپنی میں ملازمت کی۔

اظہر عشرت کے ساتھ ملازمت کرنے والے ایک شخص کے مطابق اظہر کمپنی کیلئے علاقائی نیٹ ورک ڈیزائن کرنے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔

اظفر عشرت  ایک ذہین لڑکا تھا، اس نے انٹرمیڈیٹ ڈیفیس اتھارٹی ڈگری کالج فار بوائز سے کیا، محمد اظفر عشرت عرف ماجد ایک انجینئر ہے، جس نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ آف ٹیکنالوجی سے ڈگری حاصل کی تھی اور 2011ء سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

محمد اظفر عشرت کو بم بنانے اور اس طرح کے بموں میں ٹائمرز کی طرز کے الیکٹرانک سرکٹس کے استعمال میں مہارت حاصل ہے۔

دوسری جانب سانحہ صفورہ میں ملوث سعد عزیز نامی ملزم نے بھی پاکستان کے معروف تعلیمی ادارے آئی بی اے سے بی بی اے کر رکھا ہے اور اس نے  اعتراف کیا ہے کہ وہ سبین محمود قتل کا ماسٹرمائنڈ ہے۔

واضح رہے کہ 13 مئی 2015 کو کراچی میں پیش آنے والے اندوہناک سانحے میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -