The news is by your side.

Advertisement

کپتان مصباح الحق 41برس کے ہوگئے

لاہور: پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اکتالیس برس کے ہوگئے۔

عمران خان کے بعد مصباح الحق پاکستان ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مانےجاتے ہیں، مصباح الحق نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز تو دو ہزار ایک میں کیا مگر دوہزار سات میں انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم میں ان کی باقاعدہ جگہ بنی ۔

ودھ اسٹروکس دوہزار دس میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ان کا اصل امتحان شروع ہوا تو مصباح نے کپتانی کا چیلنج قبول کیا اور بکھری ہوئی ٹیم کو یکجا کیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کھیل میں بھی نکھار آتاچلا گیا۔

گزشتہ سال انہوں نے بطورکپتان نہ صرف آسٹریلیاکو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کاکارنامہ سرانجام دیا بلکہ تیزترین نصف کا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کرکے خود پر تنقید کرنے والوں کوکرارا جواب دیا۔

مصباح الحق نے ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے لی، ان کی قیادت میں ٹیم نے بے شمار کامیابیاں سمیٹیں۔

بدقسمتی وہ ون ڈے میں سنچری بنانے سے محروم رہے اور ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کی قیادت بھی نہ کرسکے، آج یہ عظیم کھلاڑی اکتالیس برس کا ہوگیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں