آلو بخارے کی چٹنی
املی اور پودینے کی چٹنی
اجزا
املی کا رس ایک کپ
پودنہ آدھی گٹھی
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے املی کو ایک کپ پانی میں 20منٹ کے لیے بھگو دیں پھر املی کا رس نکالیں ، اب بلینڈر میں املی کا رس ، زیرہ، لال مرچ پاؤڈر ، پودینہ اور نمک ڈال کر بلینڈ کر لیں، مزیدار املی اور پودنہ کی چٹنی تیار ہے، پکوڑوں کے ساتھ سرو کریں۔
ہری چٹنی
اجزاء
ہرا دھنیا ایک گٹھی
لہسن 2عدد
ہری مرچ 2 سے 3عدد
پیاز آدھی
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
سفید تل ڈیڑھ کھانے کا چمچ
تیل 2 کھانے کے چمچ
املی کا رس 2 کھانے کے چمچ
ترکیب
ایک بلینڈر میں ہرا دھنیا، لہسن، ہری مرچ ، پیاز ،سفید زیرہ ، نمک، سفید تل ،تیل اور املی کا رس ڈال کر بلینڈ کر لیں ، ہری چٹنی تیار ہے۔
ٹماٹر کی چٹنی
اجزاء
ٹماٹر 3عدد
لال مرچ آدھا چمچ
سرکہ 2چمچ
لہسن ایک چمچ پیسا ہوا
کارن فلور ایک چمچ
نمک حسب ضرورت
ترکیب
ٹماٹر کو ایک برتن میں ابلنے کے لیے رکھ دیں ،جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو انکا چھلکا اتار لیں، اب بلینڈر میں ٹماٹر،لال مرچ، سرکہ لہسن ،کارن فلاور اور نمک ڈال کر بلینڈ کر لیں ،اب اس کو ایک جگ میں رکھ کر محفوظ کر لیں مزیدار ٹماٹر چٹنی تیار ہے۔