دی سینٹورس مال اسلام آباد میں داخلے پر 100روپے فیس عائد -
The news is by your side.

Advertisement

دی سینٹورس مال اسلام آباد میں داخلے پر 100روپے فیس عائد

اسلام آباد: پاکستان کی 41 منزلہ بلند ترین عمارت ’دی سینٹورس مال‘میں داخلے پر 100 روپے فی کس فیس عائد کردی گئی ہے۔

مال کی انتظامیہ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مال میں آںے والوں کو بہتر طریقے سے خدمات فراہم کرنے کے لئے داخلے پر 100 روپے کا انٹری کوپن رکھا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کوپن کی رقم اسی دن کی جانے والے شاپنگ میں ایڈجسٹ بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ نے کچھ مخصوص پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو انٹری فیس سے مبرا بھی قرار دیاہے۔

مال انتظامیہ کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے اورخواتین، ججز، وکلاء، صحافی ، ایم این اے اور ایم پی اے، مسلح افواج کے سربراہان، عمررسیدہ افراد، پولیس ، یونیورسٹی اساتذہ، ڈاکٹرز، سرکاری ملازمین اور دیگربہت سے شعبہ جات کو انٹری فیس سے مبرا قراردیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹویٹر صارفین نے اس پر اپنے نظریات کا اظہار کیا ہے اوراس پرطنزو مزاح کا عنصرنمایاں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں