تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

جیل سے رہا 98 سالہ بزرگ قیدی کی پُرتپاک رخصتی، ویڈیو دیکھیں

بھارت کی ایک جیل میں 98 سالہ بزرگ قیدی کو رہائی پر الوادعی تقریب منعقد کی گئی جیل سپرنٹنڈنٹ نے نہ صرف انہیں ہار پہنایا بلکہ اپنی کار میں گھر بھی بھجوایا۔

الوداعی تقریب کا نام سنتے ہی ذہن میں اسکول، کالج، یونیورسٹی کا دفتر میں آخری دن یاد آ جاتا ہے جہاں عموماً تعلیم اور ملازمت کے اختتام پر طلبہ یا دفتر کے ساتھی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی جاتی ہے اور یوں اس رخصتی کو اس کی زندگی کا ایک یادگار دن بنا دیا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایک بزرگ قیدی کی جیل سے رہائی پر الوداعی تقریب کے انعقاد نے سب کو حیران کردیا۔

بھارت کی ریاست اُتر پردیش کی ایودھیا جیل میں 98 سالہ بزرگ قیدی رام سورت کو جب 5 سال قید بھگتنے کے بعد رہائی ملی تو جیل کے عملے نے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر جیل سے پُروقار انداز میں رخصت کیا گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جب رام سورت نے اپنی 5 سالہ قید کی سزا پوری کرنے کے بعد رہائی کا پروانہ پایا تو حسب دستور ان کے اہلخانہ میں سے کوئی انہیں لینے جیل نہیں آیا جس پر جیل انتظامیہ  نے بزرگ قیدی کی دلجوئی کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا۔

رام سورت نامی 98 سالہ قیدی کو دفعہ 452، 323 اور 352 آئی پی سی کے تحت 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا پوری ہونے کے بعد رہائی ملنے پرجیل کے عملے نے اس بزرگ قیدی کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید سردی کے باعث کمبل میں‌ لپٹے ضعیف قیدی کو جیل سپرنٹنڈنٹ رام سورت کو ہار پہناتے ہیں اور ان کے گھر سے کسی کے انہیں لینے کیلیے نہ آنے پر دلاسہ دیتے ہوئے باعزت طریقے سے ان کے گھر تک چھوڑنے کا بھی کہتے سنائی دیتے ہیں جس کے بعد بوڑھے قیدی کو کار تک لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہندی زبان میں لکھا گیا ہے کہ ’98 سالہ شری رام سورت جی کو ان کی رہائی پر کوئی لینے نہیں آیا۔ اس لیے جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ایودھیا مسٹر ششی کانت مشرا پتراوت انہیں اپنی گاڑی میں ان کے گھر بھیج رہے ہیں۔

 

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے جذبہ انسانیت کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -