The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

نئی دہلی : گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی میرا راجپوت سے شادی ہوگئی، جس میں اہل خانہ کے علاوہ بعض قریبی دوست شریک ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت ایک سادہ تقریب میں رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے۔ یہ تقریب نئی دہلی کے مضافات میں واقع ایک فارم ہاؤز میں منعقد ہوئی، جس میں صرف 40کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے، مہمانوں میں فیملی ممبرز اور انتہائی قریبی دوست مدعو کئے گئے تھے۔

میرا راجپوت نے شادی کی تقریب میں ہلکے گلابی رنگ کا نہایت خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جسے ہندوستان کی مقبول ڈیزائنر انامیکا کھننا نے تیار کیا جبکہ شاہد کپور نے سفید رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی تھی۔

شادی کی تقریب کے بعد جوڑا مقامی ہوٹل گیا۔ جہاں انہوں نے عشایئے کا اہتمام کر رکھا تھا۔

اپنی شادی کے فوری بعد اداکار شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اپنی اہلیہ میرا کی تصویر شئیر کی جسے شائقین کی بھرپور داد وصول ہوئی۔

شاہد کپور کی بہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھائی کے انتخاب پر بہت خوش ہو، میری بھابی بہت اچھی ہے اور امید ہے سب کو ایسی بھابی ملے۔

دولہا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے فورا بعد شاہد کپور اپنی دلہنیا کو لے کر ممبئی آ جائیں گے اور 12جولائی کو گرینڈ ریسپشن دیں گے ،جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنےوالی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں خاندانوں کا ملاپ ایک مذہبی تنظیم رادھا سوائمی سترنگ کے ذریعہ ہوا، جس کے یہ دونوں خاندان پیروکار ہیں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں