بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بالی وڈ کے ہیرو شاہد کپور کا شادی کی خوشی میں گرینڈ ریسپشن، بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بالی وڈ کے ہیرو شاہدکپور نے شادی کی خوشی میں گرینڈ ریسپشن دیا، جس میں بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔

گرینڈ ریسپشن کے موقع پر دولہا شاہد کپور سیاہ تھری پیس سوٹ جب کہ ان کی اہلیہ میرا راجپوت ڈیزائینر مینش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سفید اور نیلے لباس میں نظر آئیں۔

تقریب میں شاہد کپور کو شادی کی مبارک باد دینے کئی بالی وڈ ستارے پہنچے، جن میں امیتابھ بچن، کنگنا رناوت، سونم کپور،عالیہ بھٹ، شردھا کپور، رنویر سنگھ ، ارجن کپور ،جینیلیا دیش مکھ ، دیا مرزا سمیت کئی ستارے شامل تھے۔

یاد رہے کہ  بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت ایک سادہ تقریب میں رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے تھے، یہ تقریب نئی دہلی کے مضافات میں واقع ایک فارم ہاؤز میں منعقد ہوئی، جس میں صرف 40کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے، مہمانوں میں فیملی ممبرز اور انتہائی قریبی دوست مدعو کئے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں