تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

مزیدار ویجی رولز بنانے کی انتہائی آسان ترکیب

رمضان میں سحر وافطارکا اپنا ایک مخصوص مینو ہوتا ہے اورتمام گھروں میں انہی پر عمل کیا جاتاہے لیکن خواتینِ خانہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سحر وافطار میں روز کچھ ایسا تیارکریں جو کہ ان کے اہل خانہ کے لیے نیا ذائقہ لئے ہوئے ہو۔

خواتین کی اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آپ کے ساتھ آئے دن نت نئی ڈشزکی تراکیب شیئرکرتے رہتے ہیں۔ آج ہم لائیں ہیں آپ کے لئے مزیداراور پرذائقہ ویجی رول بنانے کی انتہائی آسان ترکیب۔

اجزا


چکن کا قیمہ     ایک پاؤ باریک کٹا ہوا
رول کی پٹیاں    ایک پاؤ
بند گوبھی        ایک پاؤباریک کٹی ہوئی
شملہ مرچ         آدھا پاؤ باریک کٹی ہوئی
اجینو موتو        کھانے کا 2 چمچے
کالی مرچ         کٹی ہوئی کھانے کا ایک چمچہ
سویاساس          کھانے کے دو چمچے
تیل                   ڈیپ فرائی کے لیے آدھا کلو
نمک                 حسب ذائقہ

ترکیب


دیگچی میں قیمیہ ڈال کراس میں تھوڑا سا پانی اورنمک ڈالیں اوربالکل خشک کرلیں،خشک کیے ہوئے قیمے میں پہلے بند گوبھی اورشملہ مرچ ملا لیں اورمکس کرلیں اس کے بعد اس میں سویا ساس ،اجینوموتو،کالی مرچ اورحسب ذائقہ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب رول کی پٹیاں لیں اورتیار کیے ہوئے آمیزے کو سلیقے سے رول کی پٹیوں میں فولڈ کر لیں اورآٹے کی لئی کی مدد سے بھرے ہوئے رولز کو بند کرلیں، رولزکو تلنے کے لیے تیل کوکڑاہی میں اچھی طرح گرم کرلیں اوردو،دو رولزکو اتنا فرائی کریں کہ ان کی رنگت سنہری ہوجائے اورتیار ویجی رولز کو مایونیز اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

یہ مزیدار رول آڈھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں باآسانی تیار ہوجاتے ہیں لہذا اب آپ کو بازار کے غیرمعیاری رول خریدنے کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں