جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

ماڈل ’دادی‘ کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی 99 سالہ خاتون نے دقیانوسی تصورات کو ختم کرنے کے لیے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی دادی ہیلنے سیمن نے حال ہی میں اپنی پوتی کی کمپنی کے اشتہار میں بطور ماڈل ڈیبیو کر کے کریئر کا آغاز کیا۔

ہیلنے کی پوتی سائی بیوٹی نامی کمپنی چلاتی ہیں، جو چہرے کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف مصنوعات تیار کرتی ہے۔

اپنے انٹرویو میں سیمن نے بتایا کہ وہ اپنی 99ویں سالگرہ کے بعد ایک نئی زندگی جینے کی خواہش مند تھیں، اسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saie (@saiebeauty)

انہوں نے کہا کہ ’میں نے کئی خوبصورت ماڈلز کو دیکھا، میرا اُن کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں اس دقیانوسی سوچ یا تصور کو ختم کرنے کی خواہش مند ہوں کہ بوڑھی خواتین ماڈلنگ نہیں کرسکتیں۔

رپورٹ کے مطابق سیمن کے 6 بچے جبکہ گیارہ پوتے پوتیاں اور 6 پڑ پوتے و پوتیاں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں