کراچی: قومی ایئر لائن کو مسلسل خسارے کے بعد مزید مشکلات کا سامنا ہے بحرین میں پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کا خدشہ منڈلانے لگا۔
ذرائع کے مطابق بحرین کی وزارت مواصلات اور ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے سے 71 ہزار دینار کے واجبات طلب کرلیئے ہیں یہ رقم پی آئی اے کی زائد پروازوں اورتاخیرپرجرمانے کی صورت میں عائد کی گئی ہے ۔
یہ رقم بحرین کی وزارت کی جانب سے ایک نوٹس کے ذریعے طلب کی گئی ہے جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں قومی ایئرلائن کا بحرین میں فلائیٹ آپریشن بند ہوسکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کچھ پروازوں پر واجبات 2010ء سے اب تک ادا نہیں کئے گئے ہیں۔
بحرین کی وزارت مواصلات نے متنبہ کیا ہے کہ نوٹس دیئے جانے کے 30 دنوں کے اندرادائیگی نہ کئے جانے کی صورت میں پی آئی اے کی پروازیں روک دی جائیں گی۔