اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشیں اگلے تین سے چار دن جاری رہیں گی جبکہ سندھ میں دو روز تک بارش جاری رہےگی، کراچی میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا۔
کراچی میں آج بھی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے ، رات میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ، گزشتہ روز کراچی سے طوفانی بارشوں کا خطرہ ٹل گیا تھا، ڈی جی موسمیات نے خوش خبری سنا دی، شہر میں درمیانے درجے کی بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، سندھ سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، حیدر آباد ڈویژن، ڈی آئی خان، ہزارہ، مالاکند ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں میں اکثر مقامات پر بارش، جبکہ مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن)، بنوں، پشاور، مردان، کوہاٹ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن اور زیریں فاٹا میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، لاڑکانہ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بھی بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش: سب سے زیادہ بارش مِٹھی میں 199 ملی میٹر جبکہ بدین 135، حیدرآباد 57، دادو، منگلا 45، سکھر 37، اسلام آباد (سید پور 37، زیرو پوائنٹ 03، گولڑہ، بوکرہ 01)، میرپور خاص 34، چھور 28، ٹھٹھہ 27، روہڑی 22، ڈی جی خان 21، شہید بینظیر آباد 18، پڈعیدن 15، گڑھی دوپٹہ، پاراچنار 10، مری 09، خانپور، رحیم یار خان 07، بہاولپور 06، راولاکوٹ، راولپنڈی 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دریاؤں اور پہاڑی نالوں پر سیلا ب کی کیا صورتحال ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 5لاکھ 31ہزارکیوسک، کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ4لاکھ 66ہزارکیوسک، تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ3لاکھ 88ہزار کیوسک جبکہ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ3لاکھ 72ہزار700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ Nat دریائے جہلم میں منگلا پر پانی کا بہاﺅ 85 ہزار 395 کیوسک اور رسول پر 84 ہزار 404کیوسک ہے دونوں مقاما ت پر نچلے درجے کاسیلاب ہے، دریا بپھرے تو ندی نالے بھی پیچھے نہ رہے۔
ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی نالے متھاوان پر پانی کا بہاﺅ 15سو 93اور واہووا کے مقام پر 24 ہزارکیوسک ہے جبکہ نالہ بین شکر گڑھ میں پانی کا بہاﺅ 11 سو 52اورنالہ لیک میں 11سو 68کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔