تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نواسہ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کی یاد، آج علم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونگے

کراچی : کربلا والوں پرپانی کی بندش کو تیسرا دن آگیا، نواسہؑ رسولﷺ کی یاد میں آج شہر شہر علم و شبیہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونگے۔

‌حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں آج شہر شہر نویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

 

کراچی سمیت کئی شہروں میں دو روز کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند اور جلوس کے دوران موبائل فون سروس بھی بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

کراچی میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیان میں اختتام پذیرہوگا، رات گئے جلوس کی گزرگاہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔

لاہورمیں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں جلوس اورمجالس کا سلسلہ جاری ہے، آج کے دن کی مناسبت سے لاہور میں مرکزی جلوس پانڈواسٹریٹ سے برآمد ہوگا، جلوس عالمگیر روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ خیمہ سادات جائے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس جین مندر سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

گوجرانوالہ میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گے ہیں، سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی طرف سے فلیگ مارچ کا سلسلہ بھی جاری ہے، نویں اور دسویں محرم کو شہر بھر میں 203جلوس جبکہ 220مجالس منعقد ہونگی۔

پشاور میں نویں محرم کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے بر آمد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -