جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹیم ہرارے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے ہرارے براستہ دبئی ہرارے پہنچ گئی ہے، پاکستان اتوار کو میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے صبح چار بجے لاہور سے باراستہ دبئی ہرارے کے لئے روانہ ہوئی، اظہر علی اور سرفراز احمد حج کی سعادت کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں گئے، وہ حج سے واپسی پر ٹیم کو ہرارے میں جوائن کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے،ون ڈے کے کپتان اظہر علی ہوں گے، زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے قومی کھلاڑیوں کا مختصر کیمپ لاہور میں لگایا گیا تھا جس میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔

- Advertisement -

گرین شرٹس دورہ زمبابوے کا آغاز ستائیس ستمبر کو ہرارے میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے کریں گے،دوسرا ٹی ٹوئنٹی انتیس ستمبر کو ہوگا، ون ڈے سیریز یکم اکتوبر سے شیڈول ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں