جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیرمیں کریک ڈاؤن،علی گیلانی،یاسین ملک سمیت دیگررہنماء نظربند

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی سات نومبر کو مقبوضہ کشمیرآمد کیخلاف احتجاج روکنے کے لئے قابض انتظامیہ نے علی گیلانی،یاسین ملک سمیت دیگررہنماؤں کو نظر بند کردیا.

قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کی بھارت کے خلاف احتجاجی لہر کو طاقت کے ذریعے دبانے کی ایک اور کوشش کی، علی گیلانی ،یاسین ملک سمیت کشمیری رہنماؤں کو ایک بار پھر نظر بند کردیا جبکہ متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

علی گیلانی نے سات نومبرکو بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی مقبوضہ وادی میں آمد کے خلاف ملین مارچ کا اعلان کیا ہے اور عوام سے مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

یہ پہلا موقع نہیں جب کشمیریوں کے احتجاج نے کٹھ پتلی انتظامیہ کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کیا، اس سے قبل بھی بھارتی فورسز احتجاج کرنے والے متعدد نوجوانوں کو شہید کرچکی ہے لیکن کشمیری عوام اپنے حق اور آزادی کے حصول کے لئے پُرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں