جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی رہنماؤں کی طبیعت بگڑ گئی،رکن رابطہ کمیٹی اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پریس کلب کے سامنے کارکنان کی گرفتاری اور چھاپوں کے خلاف ایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے چار رہنماؤں کی حالت غیر ہو گئ ممبر رابطہ کمیٹی کوبے ہوشی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے دو اراکین صوابئی اسمبلی سیف الدین خالد اور یوسف شہوانی سمیت چھ مرکزی رہنماؤں سمیت کی حالت غیر ہو گئی ہے جن میں سے رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی کی طبعیت زیادہ ناساز ہو گئی ہے اس لیے انہیں جناح اسپتال کے آئی سی ایو منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق تین دن سے جاری بھوک ہڑتال کیمپ میں بیٹھے ایم کیو ایم کے چھ اراکین کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جنہیں وہاں موجود میڈیکل ایڈ کمیٹی نے ابتدائی طبی مداد فراہم کی جب کہ رابطہ کمیٹی کے ممبر ذاکر قریشی بے ہوش ہوگئے جنہیں ہوش میں لانے کی تمام تدبیریں ناکام ہونے کے بعد جناح اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بعد ازاں بھوک ہڑتال پر بیٹھے اراکین صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد کی حالت غیر ہو گئی جس کے بعد دونوں اراکین اسمبلی کو فوری طبی امداد دینے کے لیے عباسی اسپتال منتقل کر دیاگیا۔

واضح رہے کارکان کی گرفتاری اور دفاترپرغیر قانونی چھاپوں کے خلاف پہلے مرحلے میں تادم ِمرگ بھوک ہڑتال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی، ذاکر قریشی،حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ، ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن رفیع اکبر،متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اسد اللہ خان اور وسیم احمد ترک 17اگست 2016بروزبدھ سے بھوک ہڑتال پربیٹھے ہوئے ہیں۔

یہ پڑھیے : کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین ، رکن الدین تاج ، فیض محمد فیضی ، اکرم راجپوت ، ساتھی اسحاق سمیت حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، خواتین ، ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جب کہ مورخہ18 اگست بروز بدھ کی شام 4بجےایم کیوایم کے مزید 10 ذمہ داران و کارکنان بھوک ہڑٹال پر بیٹھ گئے تھے جن میں رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین ، ارکان سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور فیصل رفیق ، ایم کیوایم کے مرکزی رہنما سید اویس الحسن برنی ، ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور ذمہ داران شہزاد ، عامر مسعود ، جاوید اختر ، محمد رشید ، محمد امجد اورکے ایم سی کونسل برائے مخصوص نشست کے رکن سردار گرمکھ سنگھ شامل ہیں۔

تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے دن بھی مختلف سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں