پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

آپریشن سے متاثرہ دکانداروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے دکانوں کی فراہمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تجاوزات آپریشن متاثرین کو مستقل بنیادوں پر دکانیں فراہم کی جارہی ہیں، سب کو قرعہ اندازی کے ذریعے دکانیں دی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوڑی گارڈن کے انسداد تجاوزات آپریشن کے متاثرین کرایہ داروں کو دکانیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کچھ دکانداروں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

متاثرین نے بینرز اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، جبکہ درجنوں دکانداروں نے الاٹ منٹ لیٹر لینے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے قرعہ اندازی کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب میں وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں کے ایم سی سے بھی غلطیاں سرزد ہوئیں اور تجاوازات کیخلاف آپریشن سے ایم کیو ایم کو بھی کافی حد تک سیاسی نقصان ہوا ۔

کراچی، تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 63 بازاروں میں 9 ہزاردکانیں گرانے کی تیاری مکمل

انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت کے ساتھ مل کر متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کررہے ہیں اور کے ایم سی کے ایک ایک رجسٹرڈ کرائے دار کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قرعہ اندازی میں چودہ سو پینتالیس دکانداروں کو دکانیں دی گئیں جبکہ متاثرین کی کل تعداد تین ہزار ستائیس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں