جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لاہور، گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گھریلو جھگڑے فائرنگ کرکے ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ملزم محمد علی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

مقتولین کی شناخت والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ حماد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جائیداد کا تنازع ہے، پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور، سنگ دل بیٹے نے کلہاڑی کے وار سے ماں‌ کو زخمی کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نشتر کالونی میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والا حماد چارٹرڈ اکاؤننٹ تھا، ملزم محمد علی نے بی ایس سی کررکھا تھا اور پراپرٹی ڈیلر تھا۔

ملزم نے والدہ گلشن اور بھائی حماد کو گھر کے گیراج میں قتل کیا، بھابھی بھاگنے لگی تو اسے بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں