اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دنیا کو پیغام دیا کشمیر پر ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا، بھارت کو بھی اب اندازہ ہوگیا کہ ہمارا ایمان صرف خدا کی ذات پر ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم انتہائی کامیاب دورے کے بعد وطن لوٹ رہےہیں، وزیراعظم نےدنیاکوپیغام دیاکشمیر پرہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو باورکرایااسلام امن کا درس دیتا ہے، عمران خان نہ صرف کشمیراورپاکستان بلکہ اسلام کےبھی سفیرثابت ہوئے، اُن کے پرجوش خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہا آپ پاکستانی قوم فخر سے اپنے لیڈر کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود ہے اور بھارت کو بھی اندازہ ہوگیا کہ ہمارا ایمان صرف خدا کی ذات پر ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان اپنا دورۂ امریکا مکمل کر کے وطن واپس لوٹ رہے ہیں، اُن کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئیں اور حکومتی وزرا سمیت عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد ہوائی اڈے پر موجود ہے۔