تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کروڑوں کاگھپلا، خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف تحقیقات کا آغاز

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سیالکوٹ میں ہاؤسنگ اسکیم  میں خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا اور اثاثوں کی تفصیل کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ملزمان پرکروڑوں وصول کرنےکاالزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے سیالکوٹ میں ہاؤسنگ اسکیم کی انکوائری کا آغاز کردیا ہے، متاثرین کی شکایات پر چیئرمین نیب نے انکوائری شروع کرنےکی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کے اثاثوں کی تفصیل کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر، نوید اختر بھی شامل تفتیش ہیں جبکہ ڈویلپر زاہد مقبول، شاہد مقبول کے اثاثہ جات بھی چیک کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان پرہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کےنام پرکروڑوں وصول کرنےکاالزام ہے، شامل تفتیش چندملزمان نیب لاہورمیں ابتدائی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : کروڑوں کاگھپلا ، خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادے کی آج نیب میں طلبی

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں ر غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے اور کروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی۔

واضح رہے گزشتہ برس عثمان ڈارنے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا، عثمان ڈار نے خواجہ آصف پرمنی لانڈرنگ، فارن فنڈنگ کےالزامات لگائے تھے اور خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم بھی کیے تھے۔

قومی احتساب بیورو نے گزشتہ برس اکتوبر میں خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی سے تمام بینک اکاونٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -