تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سال 2020 میں حج پر جانے والے عازمین کے لیے بڑی خبر

لاہور : حج کے دوران پاکستانیوں  کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حج مشن موسسہ جنوب ایشیاء سے معاہدہ طےپاگیا، وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا گذشتہ حج کےبہترین انتظامات پر خادم حرمین اور موسسہ کے شکرگزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت پاکستانی وفد کی جنوب ایشیائی ممالک کے حج انتظامات کرنے والے ادارے موسسہ جنوب ایشیاء سے مذاکرات ہوئے، جس میں پاکستانی حجاج کو منی ، عرفات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے معاہدہ طے پایا۔

پیر نور الحق نے گزشتہ حج کے بہترین انتظامات پر خادم حرمین اور چیئرمین موسسہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوب ایشیائی حجاج کا انتظام و انصرام ایک مشکل کام ہے جسے بخوبی سرانجام دیا گیا، ہمارے حجاج اللہ کے بعد موسسہ جنوب ایشیاکے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہمارے حجاج کو پیک شدہ کھانے اور بنکر بیڈز استعمال کرنے میں مشکل آ رہی ہے، مکاتب کو پاکستانی معیار کے کھانے اور دیگر سہولیات کے فراہمی کا پابند کیا جائے۔

انھوں نے کہا پاکستان حج مشن میں دو قابل ترین افسر تعینات کئے ہیں، ان سے پھرپور تعاون کیا جائے۔

سیکرٹری مذہبی امور میاںمشتاق بورانہ کا کہنا تھا پاکستانی حجاج کی خوشی میں ہماری خوشی اور تکلیف میں ہماری تکلیف ہے،مشاعر کے مسائل کے فوری حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنایا جائے۔

چیئرمین موسسہ رافعت بدر نے کہا کہ پاکستانی حجاج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،گزشتہ سال سال کوٹہ بڑھنے اور منی میں کم گنجائش کے سبب بینکر بیڈز لگانا پڑے، آنے والے سالوں میں منی کے خیموں کو ڈبل سٹوری اٹیچ باتھ بنایا جائے گا، امسال پاکستانی حجاج کو ان کے معیار کے مطابق کھانا فراہم کریں گے ۔

Comments

- Advertisement -