تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بین الاقوامی پروازوں سے متعلق پی آئی اے کا اہم اعلان

کراچی: پی آئی اے نے کراچی سے کینیڈا اور برطانیہ کیلئے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے لاہور سے برطانیہ اور کینیڈا کیلئےجزوی فلائٹ آپریشن شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے لاہور سے ٹورنٹو اور برطانیہ کیلئےخصوصی پروازیں آپریٹ کرے گی، 5 سے 9 اپریل تک لاہور سے 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

مانچسٹر سے اسلام آباد روانہ ہونے والی پرواز آج رات لاہور اتاری جائے گی جب کہ 7 اپریل کو کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز اب لاہور سے روانہ ہو گی۔

7 اپریل کو کراچی سےلندن کی پروازبھی ری شیڈول کر دی گئی ہے جو اب لاہور سےروانہ ہو گی، لاہور سے ٹورنٹو جانےوالی پرواز پی کے783 واپسی پر اسلام آباد اترے گی۔

8 اپریل کو لاہور سے لندن کیلئے پر واز پی کے 757 روانہ ہوگی، یہ پرواز لند ن سے واپسی پر اسلام آباد لینڈ کرے گی۔

8 اپریل کو لاہور اور مانچسٹر کے لئے پی کے 709 آپریٹ ہو گی اور 9 اپریل کو لاہور سےلندن کی پرواز پی کے 785 آپریٹ ہو گی۔

پی آئی اے نے لاہور سے آپریٹ ہو نے والی پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں