تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

کرونا سے نوجوان کا انتقال، اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار

سیالکوٹ: پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل میں کرونا سے انتقال کرنے جانے والے نوجوان کے اہل خانہ میت اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گاؤں بکھڑے والی سے تعلق رکھنے والے ارسلان نامی نوجوان کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔

اہل خانہ کے مطابق وہ ارسلان کو اسپتال لے کر پہنچے مگر ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد وہ مریض کو لے کر گھر آگئے۔ بعد ازاں مشتبہ نوجوان گھر میں جاں بحق ہوگیا۔

اہل خانہ کو نوجوان کے انتقال کی تصدیق ہوئی تو وہ لاش چھوڑ کر فرار ہوئے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے واقعے کی اطلاع اسٹنٹ کمشنر کو دی۔

مزید پڑھیں: لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار

اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر مقامی فلاحی ادارے کے رضا کاروں نے نوجوان کی تدفین اور جنازے کے انتظامات کیے۔ اطلاع کے مطابق ارسلان کا جنازے میں دو پڑوسیوں امام مسجد اور چار رضاکاروں نے شرکت کی۔

بعد ازاں رضا کاروں نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نوجوان کی تدفین مقامی قبرستان میں کی۔  علاقہ مکینوں اور سرکاری ٹیم نے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی مگر تدفین تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: کراچی، کرونا کے مریض کی لاش لے جانے سے روکنے پر لواحقین آپے سے باہر، اسپتال میں توڑ پھوڑ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے دو بڑے سرکاری اسپتالوں (جناح، سول) میں کرونا کے مریض کی لاش نہ دینے پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا تھا اور اسی دوران مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ سمیت عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -