تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایئرلائن اسکینڈل، 30 مزید پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار

روالپنڈی: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا ہے کہ 262 میں سے مزید 30 پائلٹس کی ڈگریوں کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب تک مشکوک قرار دیے گئے پائلٹس میں سے 141 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، 9 ایئربلیو اور سرین ایئر میں کام کررہے تھے، مذکورہ پائلٹس کو فضائی سفر سے فوری طور پر روک دیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل ہے کیونکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پاس ابھی اپیل کا حق موجود ہے‘۔

غلام سرور کا کہنا تھا کہ ’جو پائلٹس مشکوک ہیں ان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، 2018کے بعد سے کوئی پائلٹ بھرتی ہوا  نہ ہی سرٹیفیکٹ کے لیے کوئی ٹیسٹ لیا گیا، ہم گزشتہ حکومتوں کاگندہم صاف کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی لائسنس کے حامل پائلٹس کیخلاف کارروائی کیلیے سمری طلب

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہوا بازی کے شعبے میں سیاسی بھرتیاں ہوئیں،10 سالوں میں 11 چیف ایگزیکٹیوتبدیل ہوئے ،گزشتہ ادوارمیں ڈی سی، یونین کی مددسےچیف ایگزیکٹو لگائےگئے ، جب ہم آئےادارہ462 ارب روپےخسارہ میں تھا، 2008تک میں نے خوداسٹیل ملزکا دورہ  کیا تب تک اسٹیل ملز منافع میں تھی، پیپلزپارٹی دور میں اسٹیل مل خسارےمیں گئی اور پھر مسلم لیگ ن کے دور میں مل بند ہوگئی‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے نے2006 سےکوئی جہازنہیں خریدا، ہمارے پائلٹس ویسے تو بہترین اور پیشہ ور ہیں، ان میں سے جوجعلی پایا گیا اُس کے خلاف کارروائی ہو گی، کسی غلطی کی وجہ سےکوئی ناحق خون بہا تو اس کامیں بھی ذمہ دار  ہوں گا، اپنی چیزوں کو ٹھیک کرناہو گا، جن پائلٹس کے خلاف تحقیقات ہوئیں انہیں ہر صورت سزا دی جائے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سول ایوی ایشن لائسنسنگ برانچ کے پانچ افراد کے کیس ایف آئی اے کو بھیج رہے ہیں،غلط کام کرنیوالے کو  نہیں چھوڑا جائے گا اور صحیح کام کرنے پر عزت کی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی لائسنس کے حامل 262 پائلٹس کی فہرست جاری

غلام سروز نے مزید بتایا کہ ’کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی ائیر لائنز کو ساڑھے 300بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ، دنیا کی نامی گرامی ایئرلائنز لوگوں کو  ملازمت سے نکال رہی ہیں، آج اقدامات کے بعد پی آئی اے کا ماہوار خسارہ چار بلین سے کم ہوکر ایک بلین پر پہنچ گیا صرف پی آئی اے کی بات کی جائے تو کرونا کی وجہ سے ایئرلائن کو پانچ سے 6 بلین کا نقصان ہوا، اسی طرح سول ایوی ایشن جو اوور فلائنگ چارجز وصول کرتی ہے اُس کو 2 بلین ہفتہ وار اور بیس بلین مہینے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -