تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کشمیرجلد آزاد ہوگا، سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دیں گے، عمران خان

مظفر آباد : وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری جس دور سے گزر رہے ہیں اس کا اختتام آزادی ہے، حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعد کشمیریوں کی آزادی قریب ہے، وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ5اگست 2019کو نریندر مودی نے جو قدم اٹھایا وہ اسٹریٹجک بلنڈر ہے، مودی نے  پاکستان کی نفرت اور ہندو کارڈ کی بنیاد پر الیکشن جیتا تھا کشمیریوں کی جدوجہد کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا۔

بھارت میں سوا  ارب لوگ آباد ہیں، دنیا معاشی تعلقات چاہتی ہے اس لئے چپ بیٹھی ہے، چین سے خوفزدہ مغربی ممالک بھارت کو استعمال کرنا چاہتے  ہیں، مودی سمجھتا تھا8لاکھ فوجیوں سے کشمیر میں دہشت پھیلائے گا۔

مودی کی سوچ تھی کہ کشمیر سے متعلق 370 کے خاتمے کے بعد پاکستان چپ کرکے بیٹھا رہے گا، میں نے ٹرمپ کو تین بار سمجھایا کہ کشمیر دنیا کیلئے کتنا خطرناک مسئلہ ہے، فرانسیسی صدر ،جرمن چانسلر اور برطانوی وزیراعظم کو بھی کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے بےتایا کہ نیویارک ٹائمز کشمیر سے متعلق میرا آرٹیکل ہی نہیں چھاپتا تھا، نیویارک ٹائمز کے بورڈ کو مودی کی آئیڈیالوجی سے متعلق بتایا کہ یہ لوگ نازی ازم سوچ کےساتھ چل رہے ہیں۔

نیویارک ٹائمز بورڈ کو بتایا کہ ان کی سوچ ہٹلر اور جرمنی کی آئیڈیالوجی ہے۔ آر ایس ایس ہندوتوا سوچ کے ساتھ اقلیتوں کیخلاف ہے جبکہ پاکستان میں ترقی یافتہ ملک بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نریندر مودی دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، دنیا کی نظر اب کشمیر کی طرف ہے، یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے معاملے پر بات ہو رہی ہے، نیویارک میں کبھی اتنے لوگ نہیں نکلے جو اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران نکلے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر جب بھارت گئیں انہوں نے کشمیر کے معاملے پربات کی ،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے بھارت زیادہ ظلم نہیں کرسکا۔

Comments

- Advertisement -