تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری شروع کردی گئی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ’کوویکس19‘ کے نام سے تیار ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی، ویکسین کو پہلے مرحلے پر جانوروں پر استعمال کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں امریکا ودیگرممالک میں بھی ویکسین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ کے لیے فلنڈرزیونیورسٹی اور یوایچ ایس میں معاہدہ ہوگا۔

کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی معاہدہ کا حصہ ہوگی۔ ویکسین ٹیسٹنگ پریو ایچ ایس میں ویڈیو اجلاس اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آسٹریلیا سے پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی اور پروفیسر ڈیوڈ گورڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا بریفنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر جناح میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسرطارق رفیع بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی نے ویکسین تیاری اور کامیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان میں ویکسین کی ٹیسٹنگ25افراد پر کی جائے گی، 25 افراد کو اصل ویکسین اور 25کو کنٹرول کے طور پر بے اثر دوا دی جائے گی، ویکسین ٹیسٹنگ کے لیے رضاکار چند دنوں میں بھرتی کرلیے جائیں گے، آسٹریلیا سے ویکسین چند دنوں تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل بائیوایتھیکل کمیٹی اور ڈریپ سے منظوری لی جائے گی، ویکسین کو انٹراماسکیولر انجکشن کی شکل میں مریضوں کودی جائے گی، پائلٹ پراجیکٹ دیکھتے ہوئے زیادہ مریضوں کو ویکسین دیں گے، کرونا کیسز کم ہونے پر قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پہلے جانوروں اور اب انسانوں میں یہ ویکسین موثر ثابت ہو رہی ہے، پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کو بھی پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے، ویکسین کا ٹرائل دو ہفتے تک شروع ہو جائے گا، پاکستان میں ویکسین کی کمرشل سکیل پر تیاری تین ماہ تک شروع ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں