تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

کراچی، کورونا وائرس اینٹی باڈیز پر نئی تحقیق سامنے آگئی

کراچی: کورونا وائرس پر ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1675 نمونوں میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 36 فیصد سامنے آئی ہے، اگر اینٹی باڈیز کی یہ شرح 60 سے 70 فیصد تک پہنچ جائے تو ہارڈ ایمیونیٹی کو حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض خون میں مئی جون جولائی کے مہینوں میں کی گئی تحقیق میں شریک ماہرین کے مطابق تحقیق میں ہیلتھ کئیر ورکرز، کمیونٹی اور صنعتی ورکرز کے 1675 نمونے حاصل کئے گئے صنعتی ورکرز میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 50.3 فیصد سامنے آئی۔

کمیونٹی پاپولیشن میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز کی شرح 34 فیصد سامنے آئی ہے، جبکہ ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح سب سے کم 13.2 فیصد سامنے آئی۔

مجموعی طور پر تمام نمونوں میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 36 فیصد سامنے آئی ہے، جبکہ اگر اینٹی باڈیز کی یہ شرح 60 سے 70 فیصد تک پہنچ جائے تو ہارڈ ایمیونیٹی کو حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6,415 ہو گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -