تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

سعودی عرب کیلیے پی آئی اے آج سے پروازیں آپریٹ کریگی

کراچی. پی آئی اے سعودی عرب کیلئے آج سے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے مسافر وں کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوں گی، 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا تھا۔

پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 13 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا۔بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔

سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو 13 پروازوں کی اجازت دی ہے۔ پی آئی اے کی تمام پروازوں پر 67 فیصد سماجی فاصلے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

پی آئی اے نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کی مدت میں اضافہ کیا جائے، اقامہ کی مدت 25 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے جس کی وجہ بکنک کرانے والوں کے رش میں اضافہ ہورہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، پی آئی اے سعودی عرب کے لیے 777 اور ایربس 320 طیارے استعمال کرے گا۔

دوسری جانب قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) نے سعودی عرب کیلئے کرایہ کو یک دم بڑا جمپ لگوا دیا۔

کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام کیلئے یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ ستائیس ہزار روپے کردیا گیا جب کہ لاہور ، اسلام آباد یا پشاور سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ ایک لاکھ تینتیس ہزار کردیا گیا۔

لاہور اسلام آباد یا پشاور سے ریاض اور دمام کا یک طرفہ کرایہ ایک لاکھ اکتیس ہزار تک جا پہنچا۔ اس سے پہلے پاکستان سے سعودی عرب کا کرایہ چوراسی ہزار تھا۔

پی آئی اے نے اپنے تمام ٹریول ایجنٹس کو نئے کرایوں سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایہ میں اضافہ سعودی حکومت کی طرف سے پروازوں میں کورونا کے باعث پچیس فیصد نشستیں خالی چھوڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

نجی ایئرلائنز نے بھی سعودی عرب کے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ غیر ملکی ائیرلائن کی 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں