تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

ہر ہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا، فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ملے، شیخ رشید

فیصل آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر ہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول نے بھی چیف آف آرمی اسٹاف سے تنہائی میں ملاقاتیں کیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان آرمی چیف سے تنہائی میں ملتےرہے ہیں، مولانا فضل الرحمان چیف آف آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کیا پاک فوج کے سربراہ سے ملنا اعزاز کی بات نہیں ہے، میں ہر ہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا اور اُس کے بارے میں سب کو بتاؤں گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ  مولانافضل الرحمان ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتےہیں، اپوزیشن کا واحد ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

مزید پڑھیں: محمد زبیر نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں، ترجمان پاک فوج کی تصدیق

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا ہک بلاول جب پیدا بھی نہیں ہوا تھا میں اُس وقت بھی قومی سلامتی کمیٹی کا ممبر تھا، آج اگر بلاول کی والدہ زندہ ہوتیں تو وہ بتاتیں کہ میری کیا حیثیت ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے چیلنج کیا کہ ’اپوزیشن جماعتوں میں ہمت ہے تو استعفیٰ دیں ہم اگلے روز انتخابات کرائیں گے، جس کے بعد وہ اپنا حال خود ہی دیکھ لیں گے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت ٹیلی ویژن پر سب سے بڑی پارٹی عوامی مسلم لیگ ہے۔

ملاقاتوں کے حوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اب تو اپوزیشن جماعتیں بھی ملاقاتوں کا اعتراف کررہی ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان بھی ون ٹو ون ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، مولانا کی ملاقات لاہور میں ہوئی جس کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سے جلد آپ کو آگاہ کروں گا‘۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن جماعتوں کے ملنے والے قائدین پر واضح کیا کہ سول حکومت جس جماعت کی بھی ہو اُس کو لبیک کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور مریم کے معاملے پر گفتگو ہوئی، محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقاتوں کی تصدیق

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت کبھی نہیں چھوڑے کی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر استعفے دیے تو جو صوبہ ہاتھ میں ہے وہ بھی چلا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ’پہلے بھی کہا اب پھر دہراتا ہوں کہ ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی، نوازشریف نے ایک سال تک اپنا منہ بند رکھا، نوازشریف نے ضیاالحق کی گود میں جوان ہوکر آج اسی فوج کو آنکھیں دکھارہا ہے،  نوازشریف نے اپنی سیاست کا گلا خود دبا کر اپنی سیاسی قبر کھود دی ہے‘۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’بلاول کو کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ میرا پیارا ہے، بلاول سے کوئی پوچھے کے میں نے اُس کا کیا بگاڑا ہے جو وہ اتنا برس رہا ہے، ان دنوں ساری سیاست صرف ٹی وی پر ہورہی ہے‘۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہان تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان سچائی کی علامت ہیں وہ ملک کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتیں کہ عمران خان مارچ میں سینیٹ سے اکثریت حاصل کرے‘۔

Comments

- Advertisement -