تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

جنگ ستمبر دوارکا آپریشن کے غازی انتقال کرگئے

کراچی: جنگ ستمبر میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر کراچی میں انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جنگ ستمبر میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر دار فانی سے کوچ کرگئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1951 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

امیر البحر نے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -