تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معاون خصوصی ثانیہ نشتر میں کورونا کی تشخیص

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی ثانیہ نشتر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، خود کو آئسولیٹ کررہی ہوں، کورونا کی علامات پائی گئی تھیں، گھر سے کام جاری رکھوں گی۔

ثانیہ نشتر سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا جبکہ رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان بھی کوویڈ 19 کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر اورگورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بلدیات کامران بنگش سمیت کئی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوئیں.

Comments

- Advertisement -